خواتین اساتذہ کیلئے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ خواتین ٹیچرز کی ہفتے کے روز چھٹی بھی ہوا کرے گی،خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ خواتین اساتذہ کی چھٹی کا ٹائم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خواتین ٹیچر کی 3کے بجائے ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ خواتین اساتذہ کیلئے سکولوں کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کردیاجائےگا۔