جلد پر دانے کیوں نکلتے ہیں ؟مفید معلومات

جلد پر دانے کیوں نکلتے ہیں ؟مفید معلومات
جلد پر دانے کیوں نکلتے ہیں ؟مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)دیکھنے میں آپ کو اپنا چہرہ بالکل صاف ستھرا لگ رہا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکٹیریا کی ایک قسم بالغ افراد کے پسینے میں موجود ہوتی ہے اور یہ خاص قسم کا مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ہمارے چہرے پر کیل مہاسے اور دانے بن جاتے ہیں۔

جلد کے دانوں سے فوری نجات کے لیے مفید نسخے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے بیکٹیریا کا نامPropionibacterium ہے اور اسے پی۔ٹائپ بیکٹیریا کا نام بھی دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ چہرے کے اس مقام پر قیام پذیر ہوتے ہیں جہاں بال ہوں اور پسینہ آتا ہے۔ اس طرح کے بیکٹیریا ایک مخصوص انزائمlipaseخارج کرتے ہیں جو ہمارے چہرے سے چکنائی خوراک کی صورت میں لیتے ہیں۔ جب بھی ہمارا جسم چکنائی کی زیادہ مقدار خارج کرتا ہے تو یہ انزائم کی مقدار بھی بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔

صرف ایک غذ ا جس کا روزانہ استعمال آپ کی جلد کو بے داغ بنا دے 

پھر پروٹین کی مدد سے یہ چہرے کے مساموں میں بیٹھ جاتا ہے اور ہمارے چہرے پر دانے بناتا ہے لہذا جن لوگوں کو چہرے پر آئیلی جلد کا مسئلہ ہے انہیں دانے اور مہاسوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
کیل مہاسوں نے نجات کا آسان طریقہ ان عوامل کا خاتمہ ہے جن سے یہ پیدا ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کو باقاعدگی سے دھوئیں اور ایسی اشیاءکا استعمال کریں جن سے چہرے کے بیکٹیریا اور آئیلی جلد کم ہو تو بیکٹیریا اپنا کام کرنے میں سست ہوجائے گا اور آپ کے چہرے پر کم سے کم دانے بنیںگے۔اگر مسئلہ گھمبیر ہو تو پھر اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے انٹی بیکٹیریل ادویات کا استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا میں ایسی اشیاءکھانے سے اجتناب کریں جن سے جسم میں چکنائی بڑھنے کا خدشہ ہو۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -