انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی، 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی، 110 روپے 50 پیسے کا ...
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی، 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 111 روپے سے کم ہو کر 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین کاروباری ایام کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 105 روپے 65 پیسے سے 111 روپے پر پہنچ گیا۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اس کی قیمت 111 روپے پر پہنچی۔ ڈالر کی قیمت میںاضافے کے باعث کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو سخت تشویش لاحق ہے، دوسری جانب روپے کی قدر گرنے سے بیٹھے بٹھائے پاکستان کے بیرونی قرضوں کی مالیت میں لگ بھگ 400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ ، انٹر بینک مارکیٹ میں 111 روپے کا ہوگیا
آج (بدھ کو) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے ، کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 110 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز میں واضح ہوگی۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -