گلگشت، نیو ملتان کی ایکس چینچز نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ

گلگشت، نیو ملتان کی ایکس چینچز نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) پی ٹی سی ایل نے گلگشت اور نیو ملتان کی ایکس چینجز کو نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ کردیا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے۔ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں100 ایکس چینجز اپ گریڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، جن میں سے اب تک 53 ایکس چینجزٹرانسفارم کی جاچکی ہیں۔صارفین کی سہولت کی خاطر شکایات کے ازالے کے لیے مطلوبہ وقت کو کافی حد تک کم کر دیا گیاہے۔ اس پروجیکٹ نے ابھی سےMean Time to Rectify (MTTR) کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ مزید فعال ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لیے ٹچ پوائنٹس کو اپ گریڈ کیا ہے اور ملک بھر میں بلڈنگ سروس ایکسیلنس کلچر کا بھی آغاز کیا ہے۔ محمداجمل خان ، ریجنل جنرل منیجر،پی ٹی سی ایل،ملتان نے کہا:’’ ہم اپنے صارفین کو بہتر نیٹ ورک کے ذریعے سروسز فراہم کرنے پر خوش ہیں ۔ گلگشت اور نیو ملتان ایکس چینجز کی حدود میں رہنے والے صارفین ٹرانسفارم ہونے والی ایکس چینجزکے ذریعے بہتر اور تیز رفتار لامحدود انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے ۔‘‘پی ٹی سی ایل کی جانب سے پیش کئے جانے والے نئے 10سے 100 mbps کے پیکجز کے علاوہ صارفین NTP کے تحت اپ گریڈیشن کے بعد متعدد قابلِ قدر اضافی سہولیات جیسے کہ ملٹی پل IPTV ، Static IP اور اسمارٹ آئی (کیمرہ ریکارڈنگ) سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔صارفین لامحدود پی ٹی سی ایل کالز، لامحدود ڈاون لوڈذ، مفت PTCL Smart TV اور Smart TV App، ایک سال کے لیے لامحدود iflix تک رسائی اور مفت وائی فائی راؤٹر بھی حاصل کر سکیں گے ۔
اپ گریڈ