ملک کو ترقی سیاستدان دلوا سکتے ہیں آمرانہ ذہنیت سے باہر نکلنا ہوگا،خورشیدشاہ

ملک کو ترقی سیاستدان دلوا سکتے ہیں آمرانہ ذہنیت سے باہر نکلنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے ملک میں آج تک جو ہوا سیاستدانوں نے کیا،ہم ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے،آج لوگ یوٹرن کو بھی اپنی کامیابی کہتے ہیں، ہم تو وہ سیاستدان ہیں جو وعدہ پورا کرنے کیلئے تختہ دار پر چڑھنا جانتے ہیں، ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے ترقی دلوا سکتا ہے تو وہ سیاستدان ہیں ، عوام کی جب تک سیاست میں دلچسپی نہیں ہوگی تو کچھ نہیں بدلے گا ، مجھے فخر ہے میں سیاستدان ہوں، یہ ملک سیاستدانوں نے ہی بنایا۔گزشتہ روزملیر بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھاحقیقی سیاستدان وہ جو تختہ دار پر چڑھنا جانتے ہیں، انہیں پاکستان آنے سے روکا جاتا ہے لیکن وہ آتے بھی ہیں اورشہید ہوجاتے ہیں یو ٹرن نہیں لیتے جبکہ آپ حکومت میں آئے ہو جو وعدے کیے پورے کرو ، صرف باتیں نہ کرو۔ ملک کا تحفظ اور ترقی صرف سیاستدان ہی دلوا سکتے ہیں لیکن کچھ آمروں نے لوگوں کے زہنوں میں ایسی باتیں ڈالی ہیں کہ ہماری توجہ مسائل پر نہیں ہوتی،ہمیں ایسی سوچ اور ذہنیت سے نکلنا ہوگا۔
خورشید شاہ