مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری۔تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی،گودام سے چور ی کرنے والا ملزم اور منشیات فروش گرفتار،چوری کیا گیا سامان اور چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق مسمی سفیان حبیب ولد فضل حبیب سکنہ منگاہ نے اپنے گودام سے چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کی تھی جس کا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیرخان،ایس ایچ او تھانہ صدر عجب خان اور تفتیشی افسر گل شیدخان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ندیم ولد مدثر سکنہ پیرانو منگاہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ ڈی ایس پی سٹی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر سرقہ شدہ رقم 22ہزار روپے،واشنگ مشین،کولر،گیس ریگولیٹر،55گز پلاسٹک پائپ،2عدد گیس چھولے اور 3عدد ٹرے برآمد کئے گئے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے جبکہ منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسان اللہ ولد دوست محمد سکنہ خانپور کلے کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1203گرام چرس برآمدہوکرملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔