احتجاج کے دور ان کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی شدت پسندی کی علامت، وزیر داخلہ 

   احتجاج کے دور ان کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی شدت پسندی کی علامت، وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ احتجاج کے دور ان کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی شدت پسندی کی علامت ہے، لاہور واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزادی جانی چاہیے، ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا،اگلے پانچ سالوں میں عوام ہمیں ہی منتخب کرینگے، حکومت اور اتحادی پارٹیوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں،نواز شریف کے مقرر کردہ چار ہفتے 16 دسمبر کو پورے ہو رہے ہیں، مزید توسیع کے لئے عدالت کے احکامات کے مطابق پنجاب حکومت سے رابطہ کرنا ہوگا۔ جمعرات کو وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں ہونے والے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 
  وزیر داخلہ 

مزید :

صفحہ آخر -