چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے ...
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنز ٹرافی تنازعے کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجےگا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملے گا۔ پی سی بی کے 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔  میچز کی پاکستان سے منتقلی پر آئی سی سی نے پاکستان کو ازالے کی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں اضافی معاوضے کی بات نہیں کی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -