سعودی عرب میں شہزادوں کی جیل بننے والا ہوٹل کھول دیا گیا

سعودی عرب میں شہزادوں کی جیل بننے والا ہوٹل کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں کی پرتعیش جیل بننے والا ہوٹل کھول دیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق 56 افراد ابھی تک حراست ہیں جنہیں کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تین ماہ تک کرپشن کے الزامات میں گرفتار شہزادوں اور امرا کے لیے جیل بننے والا ہوٹل ایک بار پھر مہمانوں کے لیے کھول دیا گیا۔سعودی حکام کے مطابق بیشتر شہزادوں، اعلی حکام اور امیر افراد کے ساتھ سمجھوتے طے پا گئے ہیں تاہم پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق 56 افراد ابھی تک حراست میں ہیں۔ سعودی عرب میں یہ ہائی پروفائل گرفتاریاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی انسداد بدعنوانی کمیٹی کے قیام کے بعد کی گئیں اور ان میں سے زیادہ تر کو خطیر رقم کے بدلے کی گئی ڈیل کیتحت رہا کر دیا گیا ہے۔
ہوٹل کھول دیا

مزید :

صفحہ آخر -