حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کر دیا

حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کر دیا
حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا صدر مقرر کردیا۔وزارت خزانہ نے عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کر نے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عارف عثمانی کو تین سال کے لیے صدر نیشنل بینک کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سعید خان صدر نیشنل بینک تعینات تھے جنہیں حکومت نے گزشتہ سال عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید :

قومی -