پنجاب یونیورسٹی،ایل ایل بی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی،ایل ایل بی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹ I، پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ایل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹ I، پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء میں شرکت کے لیے(ریگولر امیدواروں) کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 23-4-19،24-4-19اور25-4-19تک ہے ۔

جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم7-5-19 ، 8-5-19 اور 9-5-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ا یل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹ Iاور پارٹII سالانہ 2019ء میں شرکت کے لیے(لیٹ کالج امیدواروں) کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب30-4-19اور2-5-19جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم14-5-19اور15-5-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔