صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں شبیر کے گھر فیملی کو یر غما ل بنا کر 5 لاکھ کی نقدی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے ما ڈل ٹاؤن میں ریا ض اور اسکی فیملی سے 3لاکھ کی نقد ی او رمو با ئل فو ن،گر ین ٹاؤ ن میں اسحا ق اور اسکی فیملی سے4لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،منا واں کے علا قہ میں منظور سے 70ہزار،نشتر کا لو نی میں ماجدسے60ہزار،نو اں کو ٹ میں عمر ان سے 40 ہزارکی نقدی اور قیمتی اشیا چھین لیں۔علاوہ ازیں گر ین ٹا ؤ ن میں محمو د ،نو اب ٹاؤن میں حا رث کی گاڑیاں جبکہ وحد ت کا لو نی میں نعما ن ،،غا لب ما ر کیٹ میں الطا ف ،گلشن اقبا ل میں صد یق کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -