انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کااعلان ‘59فیصدطلبہ فیل

انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کااعلان ‘59فیصدطلبہ فیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتا ن نے انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا ‘ 59.13فیصد طلبا فیل ہوگئے ، تفصیل کے مطابق انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان کے نتائج کے مطابق امتحان میں 12ہزار 306طلبا نے شرکت کی جن میں 5ہزار 30 طلبا پاس ہوسکے ، کامیابی کا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
تناسب 40.87فیصد رہا ، پری میڈیکل گروپ میں ایک ہزار 97امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 588پاس ہوسکے‘ کامیابی کا تناسب 55.31فیصد رہا ، پری انجینئرنگ میں ایک ہزار 389امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 654پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 47.08فیصد رہا ، جنرل سائنس میں ایک ہزار 466امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 774پاس ہوئے‘ کامیابی کاتناسب 52.79فیصد رہا، کامرس گروپ میں 821امیدواروں نے شرکت کیجن میں سے 272پاس ہوئے آرٹس گروپ میں سات ہزار 567امیدوار شریک ہوئے جن میں دو ہزار 742امیدوار پاس ہوئے ‘کامیابی کا تناسب 36.23فیصد رہا ۔
انٹرمیڈیٹ نتائج