مجھے پہلی بار قاری صاحب نے جنسی ہراساں کیا، اس کے بعد ڈرائیور اور پھر ۔۔۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے ایسی کہانی بیان کردی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ، ایک جانب لوگ زینب کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب اپنے بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے تجاویز بھی سامنے آرہی ہیں، ایسے میں پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بھی سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات بیان کردئیے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ میں جب چار سال کی تھی ، اس وقت مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے ساتھ پہلی مرتبہ مجھے میرے قاری صاحب نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اس کے بعد میرے ڈرائیور اور بعد ازاں ایک پڑھے لکھے رئیس کے بیٹے نے مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چار سال کی تھی جب مجھے اس سب کا سامنا کرنا پڑا،کالج میں پہنچ کر اس کا حساب لگانا ہی مشکل ہوگیا تھا۔ لوگ مجھ سے کہتے کہ اپنے خاندان کی عزت کے لئے اس پر بات نہ کرو ، کیا میرے خاندان کی عزت میرے جسم میں پنہاں ہے؟ میں ایک قابل فخر ، مضبوط اعصاب کی مالک اور پیار کرنے والی عورت ہوں ،جس نے ان حالات کا مقابلہ کیا۔
When I sexually abused it ws by my Kari Sahab, my Driver & then by a highly educated elite families son. Now a happily married business man in London. It’s across the board. Men abuse across the board. My family still wants me to stay silent. But the shame IS NOT MINE! Never ever
— Nadia Jamil (@NJLahori) January 13, 2018
نادیہ جمیل کا مزید کہنا تھا کہ اب میں لندن کے ایک کاروباری شخص سے شادی کر کے ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوں ،میرا خاندان اب بھی مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہا ہے،میرے بچوں اور میری ذات کے لئے کوئی بھی بات شرمندگی کا باعث نہیں ہے ، مجھے اپنی ذات پر فخر ہے۔
I was 4 the first time I was abused sexually. I was in college when it blew out of proportion.
— Nadia Jamil (@NJLahori) January 13, 2018
People tell me not to talk to respect my families honour. Is my families honour packed in my body? I am a proud,strong,loving survivor. No shame on me or my kids. Only pride 4 being me