جعلی موبل آئل برآمد،جعلی موبل آئیل،جعلی سٹیکر ز اور مونو گرام برآمد

 جعلی موبل آئل برآمد،جعلی موبل آئیل،جعلی سٹیکر ز اور مونو گرام برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ انقلا ب کی حدود میں خفیہ اطلاع پر جعلی مو بل آئل بنانے والی فیکٹر ی پر چھا پہ مار کر3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کو چند دن پہلے بھی جعلی موبل آئیل کے دھندے میں گرفتار کیا تھا،ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،جن کے قبضے سے جعلی موبل آئیل اور موبل آئیل کے مختلف برانڈ کے مونو گرام کے جعلی سٹیکرز،کاکس، خالی گیلن موبل آئیل بھرنے کا سامان۔دو عدد الیکٹرک پمپ مشین سکیل،جنریٹر و دیگر سامان برامد کرلیا،جن کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر وقار احمد خفیہ ذرائع سے اطلاع مو صول ہوئی کہ انقلاب کی حدود میں کچھ نا معلوم افراد جعلی موبل آئیل بنانے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران جعلی موبل آئیل فیکڑی پر چھاپہ مار کر3ملزمان عشرت،نوشاد پسران شوکت اور یاسر ولد نبا ز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،جن کے قبضے سے جعلی موبل آئیل اور موبل آئیل کے مختلف برانڈ کے مونو گرام کے جعلی سٹیکرز،کاکس، خالی گیلن موبل آئیل بھرنے کا سامان،دو عدد الیکٹرک پمپ مشین سکیل،جنریٹر و دیگر سامان برامد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی