سانحہ ماڈل ٹاﺅن:4ایس پیز اور20اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ,کارروائی کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاﺅن:4ایس پیز اور20اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ,کارروائی کا فیصلہ
سانحہ ماڈل ٹاﺅن:4ایس پیز اور20اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ,کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمے دار پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کے دوران 20اہلکاروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے اور4ایس پیز کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کئے گئے پولیس اہل کار اور 4ایس پیز ہی اصل میں اس سانحے کے ذمے دار ہیں اور مشترکہ تفتیشی ٹیم بھی اسی نتیجے پر پہنچی ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ان چاروں ایس پیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔جن 4ایس پیز کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ایس پی مجاہد سکواڈ ، ایس پی سیکیورٹی،ایس پی اقبال ٹاﺅن اور سابق ایس پی ماڈل ٹاﺅن شامل ہیں۔دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تفتیشی ٹیم کی تمام تر کوششوں کے باجود تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ طاہرالقادری آئی جی پنجاب کی جانب سے سانحے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اور ان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں سانحے کی تحقیقات شفاف ہو ہی نہیں سکتی اور پنجاب پولیس کارکنان کی قاتل ہے اسلئے وہ قاتلوں سے تفتیش نہیں کرائیں گے۔