جوہرٹاؤن بم دھماکے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

جوہرٹاؤن بم دھماکے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا ...
جوہرٹاؤن بم دھماکے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرین ٹاؤن  پولیس نے  شہریوں کو دہشتگردوں کے سہولت کار قرار دے کر دھمکیاں دینے اور رقم بٹورنے والے گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق  ملزمان موبائل نمبر ہیک کر کے بینک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے۔تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم شفیق، حسین، ابوبکر اور راشد کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے شہری محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کی اور دھمکایا۔ ملزمان نے بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ جوہر ٹاؤن بم دھماکہ میں دہشت گردوں نے استعمال کیا اور پھر 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔