متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ 9اور 10محرم الحرام کو بند رہیں گے

 متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ 9اور ...
 متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ 9اور 10محرم الحرام کو بند رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارتخانہ اور قونصل خانہ 9اور 10محرم الحرام کو بند رہیں گے۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایام عاشورہ پر ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ اور دبئی میں واقع قونصلیٹ جنرل شہریوں کو کوئی خدمات فراہم نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بھی ایام عاشورہ (16اور 17جولائی) پر دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مشن شناختی کارڈ کی تجدید، نائیکوپ کے اجراءاور پاسپورٹ کی تجدید سمیت متعدد خدمات فراہم کرتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -