عراق میں ’داعش‘ کے جنگجو ایرانی سرحد کے قریب پہنچ گئے

عراق میں ’داعش‘ کے جنگجو ایرانی سرحد کے قریب پہنچ گئے
عراق میں ’داعش‘ کے جنگجو ایرانی سرحد کے قریب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہاءپسند تنظیم آئی ایس آئی ایس (داعش) کے جنگجو ایرانی سرحد سے 150کلومیٹر دور ہیں. ’داعش‘ کے عراقی شہروں میں بڑھتے ہوئے نفوذ نے ایران میں عوامی اور حکومتی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے۔عراق میں داعش کی مسلسل پیش قدمی سے ایران کے عوامی حلقے بھی پریشان ہیں کیونکہ القاعدہ نواز سنی تنظیم کے جنگجو اپنی حالیہ پیش قدمی کے بعد عراق میں ایران کی سرحد سے 150 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔تنظیم کے ایک عہدیدار ابوبکر البغدادی کی جانب سے شام کے بعد عراق میں جاری لڑائی کو ایرانی علاقے میں دھکیلنے کی دھمکیوں سے ایرانی عوام زیادہ مضطرب ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ہم خیال خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی سے متعلق سپریم کونسل نے علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا خصوصی جائزہ لینے کے لئے تہران میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف اور امیگریشن حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ کسی ’دہشت گرد‘تنظیم نے ہماری سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔