سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ

سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ
سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ
کیپشن: samsung
سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ
کیپشن: samsung1
سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ
سام سنگ سے ایپل کو ایک بار پھر خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) موبائل فون اور کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں سام سنگ اور ایپل میں جدید سے جدید ٹیبلٹ کمپیوٹر بنانے کا مقابلہ شدت اختیار کرگیا ہے ایپل کے آئی پیڈ ایئر 2 (iPad Air 2) سے پہلے ہی سام سنگ اپنا ٹیبلٹ کمپیوٹر گلیکسی ٹیب ایس (Glaxy Tab S) منظر عام پر لارہا ہے۔ یہ کمپیوٹر 10.5 اور 8.4 انچ کے دو سائزوں میں دستیاب ہوگا اور اس کا رنگ سفید یا کانسی ہوگا۔ سام سنگ کے اس جدید ٹیبلٹ کمپیوٹر کی ایک خصوصی بات یہ ہے کہ اس پر بیک وقت کئی طرح کے پروگرام چلائے جاسکیں گے، یعنی آپ بیک وقت ویڈیو چلاسکتے ہیں، انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں، فائلوں کا تبادلہ کرسکتے ہیں اور اسے استعمال کرے ہوئے کال بھی کرسکتے ہیں۔ یہ کالز ”کال فارورڈنگ“ کے فنکشن کو استعمال کرتے ہوئے فون سے اس کمپیوٹر پر کی جاسکیں گی۔ سام سنگ کا ارادہ اس کمپیوٹر کو ایپل کے Ipad Air 2 سے پہلے مارکیٹ میں لانے کا ہے تاکہ یہ ماڈل مقبولیت میں ایپل کے ماڈل سے سبقت لے جائے۔ اس کی قیمت 349 پاﺅنڈ ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ منفرد ٹیبلٹ کمپیوٹر جولائی تک مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔