دنیا میں جنگلی حیات کی غیر قانونی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 150 ارب ڈالر سالانہ

دنیا میں جنگلی حیات کی غیر قانونی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 150 ارب ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) جنگلی حیات کی غیر قانونی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 150 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایئر بک 2014ء کے مطابق کرہ ارض سے ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی آدھی تعداد فنا ہو چکی ہے جبکہ جنگلی حیات کے ناپید ہونے کی رفتار ماضی کے مقابلے میں ایک ہزار سے دس ہزار گنا تک بڑھ چکی ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے قومی اور بینالاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جنگلی حیات میں کمی کے محرکات میں مساکن کی تبدیلی، غیرقانونیشکار، غیرمتوازن تجارت، موسمیاتی تبدیلیاں، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور زراعت کی توسیع، آب گاہوں کا خشک ہونا اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت انسانوں اور جانوروں کا تصادم وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -