ملک میں کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

ملک میں کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ٗآئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبہ کیلئے حکومتی اقدامات سے شعبے کی ترقی اور ملکی پیداوار کے اضافے میں مدد ملے گی۔کاٹن کمشنر خالد عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال مون سون سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے جسکی وجہ سے کپاس کی ملکی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی تھی جس سے پیداوار میں کمی ہوئی اور قومی معیشت کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ کاشت کے سیزن کے خاتمے تک اس کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -