جرمنی کے فلپ کولشریبر مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

جرمنی کے فلپ کولشریبر مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جرمنی(آئی این پی)میزبان ملک کے فلپ کولشریبر نے سٹوگارٹ مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں میزبان ملک کے فلپ کولشریبر کا سامنا ، ارجنٹائن کے جون مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فلپ کولشریبر شاندار شاٹس کھیلے اور حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ۔ جرمن کھلاڑی نے جون مارٹن ڈیل پوٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں مات دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ فلپ کولشریبر کی فتح کا سکور چھ تین چھ چار رہا ۔