انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لیام لیونگسٹون اور میسن کرین سمیت پانچ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوروٹ اور بین سٹوکس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان این مورگن، جونی بیئرسٹو، سام بیلنگز، جوز بٹلر، میسن کرین، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، کریگ اوورٹن، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلے اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔