سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں کو میسج سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں کو میسج سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں کو شارٹ میسج سروس(ایس ایم ایس) کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی گئی ہے نئے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
نوٹوں کی فراہمی کا سلسلہ23جون2017ء تک جاری رہے گا۔شہری سٹیٹ بینک کی جانب سے دئیے گئے کوڈ8877پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر اور برانچ کا آئی ڈی بھیجیں گے جس کے جواب میں سٹیٹ بینک کی طرف سے ایک میسج موصول ہوگا ایک شناختی کارڈ اور ایک موبائل نمبر سے صرف ایک میسج ہی کیا جاسکتا ہے جس پر ایک صارف کو دس روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی تین کاپیاں،پچاس روپے اور 100روپے کے نئے نوٹوں کی ایک ایک کاپی متعلقہ برانچ سے فراہم کی جائیگی جس کا کوڈ نمبرآپ نے میسج میں درج کیا ہوگا۔