قطر میں موجود تارکین وطن کی مدد کیلئے حکومت پاکستان آگے آگئی ، شاندار اعلان کردیا

قطر میں موجود تارکین وطن کی مدد کیلئے حکومت پاکستان آگے آگئی ، شاندار اعلان ...
قطر میں موجود تارکین وطن کی مدد کیلئے حکومت پاکستان آگے آگئی ، شاندار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ فیفا ورلڈ کپ قطر میں ہونے جا رہا ہے، جس کی تیاری کے سلسلے میں کئی تعمیراتی و دیگر منصوبے جاری ہیں۔ ان منصوبوں پر پاکستانی ورکرز کی بھی ایک بڑی تعداد کم کر رہی ہے، جنہیں ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا تھا۔ اب پاکستانی حکومت اپنے ان شہریوں کی مدد کے لیے آگے آ گئی ہے اور قطری حکومت سے ان کو اجرت کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد پاکستانیوں کو تنخواہ نہ ملنے کی شکایات میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ہم قطری حکومت کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔“
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز پاکستانیز کاشف احمد نور کا کہنا تھا کہ ”اس وقت قطر میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ 2015ءمیں قطری حکومت نے فیفاورلڈ کپ سے متعلقہ پراجیکٹس میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اور 80ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قطر بھیجا گیا تھا۔اس کے بعد ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ان پاکستانیوں کو کن پراجیکٹس پر اور کس کام پر لگایا گیا تھا۔“
کاشف احمد نور کا کہنا تھا کہ ”کچھ عرصے سے قطری حکام نے کئی کمپنیوں کو ادائیگیاں روک رکھی ہیں، جن میں پاکستانی ملٹی نیشنل کمپنی ڈیسکون بھی شامل ہے جو متعدد پاکستانیوں کو قطر لے کر گئی تھی۔ چنانچہ ڈیسکون اور دیگر کمپنیوں سے وابستہ ان پاکستانیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ اب ہم نے یہ معاملہ ڈیسکون کے ساتھ بھی اٹھایا ہے کہ وہ پاکستانیوں کو تنخواہیں دے۔ کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد پاکستانیوں کو تنخواہ نہ ملنے کی شکایات میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ہم قطری حکومت کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔“

مزید :

عرب دنیا -