نشتر کالونی، بیوی کے بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

نشتر کالونی، بیوی کے بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں بچوں کی معمولی لڑائی پر بیوی کے بھتیجے ہارون کو قتل کرنے والے ملزم ذیشان عرف شانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم ذیشان عرف شانی یوحنا آباد میں اپنے رشتے دار کے گھر میں روپوش ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر اس کو پکڑ لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم ذیشان عرف شانی نے تین روز قبل آصف ٹاؤن نشتر کالونی میں بچوں کی معمولی لڑائی پر فائرنگ کر کے طالب علم ہارون کو قتل کر دیا تھا۔ ایس ایچ او نشتر کالونی میاں محمد امین کے مطابق ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل برآمد کرنے کے لئے کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -