اسلام آباد :سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں سٹیج اداکارہ قتل،ملزم گرفتار

اسلام آباد :سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں سٹیج اداکارہ قتل،ملزم گرفتار
اسلام آباد :سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں سٹیج اداکارہ قتل،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے فنکارہ جاں بحق ہو گئی۔اسلام آباد کے علاقے چٹھ بختاور میں مبینہ معمولی تلخ کلامی پر سیکورٹی گارڈ سٹیج آرٹسٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی سٹیج اداکارہ چٹھ بختاور کے علاقے میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں مقیم سوسائٹی کے مالک کے گھر پر موجود تھی کہ سکیورٹی گارڈ شیر باز خان کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس پر سکیورٹی گارڈ نے مشتعل ہوکر اداکارہ پر فائرنگ کردی۔سٹیج اداکارہ فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم شیرباز خان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹم مارٹم کیلئے بھجوادیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -