میٹکو فوڈز لمیٹڈنے سہ ماہی اور چھے ماہ کے لیے مالیاتی نتائج جاری کردیے

میٹکو فوڈز لمیٹڈنے سہ ماہی اور چھے ماہ کے لیے مالیاتی نتائج جاری کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) میٹکو فوڈز نے 31دسمبر2017کوختم ہونے والی سہ ماہی اور چھے ماہ کے لیے کمپنی کے مالی نتائج جاری کردیے ہیں۔ میٹکو نئی مصنوعات کی تیاری اور رائس گلوکوز منصوبے کو وسعت دینے سمیت ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس ششماہی کے دوران گزشتہ سال کے 2.841ارب روپے کے مقابلے میں کمپنی کی کل آمدن 2.649ارب روپے رہی۔ کمپنی کے کل منافع کا مارجن گزشتہ سال کے 13.36فی صد میں 4.60 فی صد اضافے کے ساتھ 17.95فی صد رہا جبکہ مجموعی منافع مارجن بین الاقوامی رائس مارکیٹ میں بہتر برآمدی نرخوں کی بدولت گزشتہ سال کے 2.60فی صد میں 2.45فی صد اضافے کے بعد 5.05فی صد رہا۔
اس ششماہی کے دوران فی حصص آمدن ( ای پی ایس) گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے 0.84کے مقابلے میں 1.53روپے رہی ۔ چنانچہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 3فی صد کی شرح سے 0.30روپے کے عبوری کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اس مدت کے دوران کمپنی نے ایک ہزار میٹرک ٹن گلوکوز اور ایک ہزار میٹرک ٹن پروٹین کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ رائس گلوکوز کی صنعتی بنیادوں پر تیاری شروع کردی اور جنوری 2018کے دوران اپنا اولین برآمدی آرڈر بھیج دیا۔ فروری 2018میں کمپنی نے26روپے کے اسٹرائیک نرخ پر 29.143ملین روپے کے عام حصص کا کامیاب آئی پی او (IPO)انجام دیا۔ کمپنی آئی پی او کی آمدن کو 20 ہزار میٹرک ٹن گلوکوز اور 20ہزار میٹرک ٹن پروٹین کی اضافی یونٹ کی تنصیب کے ذریعے اپنے رائس گلوکوز کے پلانٹ کو وسعت دینے پر خرچ کرے گی۔ اس توسیع سے پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت میں 30ہزارمیٹرک ٹن رائس گلوکوز اور30ہزارمیٹرک ٹن پروٹین کا اضافہ ہوگا۔ میٹکو نے طویل المدتی پائیدار عملی نتائج کی بنیاد رکھی ہے او ر پیداوار کے بہتر طریقہ کار ، مزیدایف ایم سی جی مصنوعات کی تیاری ، بہتر توانائی ذرائع کی تیاری ، لاگت میں کمی، اور صارفین، سپلائرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی لانے کے ذریعے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے پر توجہ دے گی۔

مزید :

کامرس -