دین اسلام کا نفاذ بذریعہ اسمبلی ہی ممکن ہے،مولانا عطاء الرحمن

 دین اسلام کا نفاذ بذریعہ اسمبلی ہی ممکن ہے،مولانا عطاء الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء  اسلام خیبر پختون خواہ کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ہم دین اسلام کے غلبے کیلئے ہی سیاست کرتے ہیں مفادات کیلئے نہیں۔ دین اسلام کا نفاذ بذریعہ اسمبلی ہی ممکن ہے جس کیلئے جمعیت علماء اسلام کوشاں ہے۔ نفاذ دین اسلام کیلئے کوشش کرنا صرف علماء کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے. یہ انفرادی نئی اجتماعی عمل ہے اسکے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علماء ہی صحیح معنوں میں عوامی نمائندگی کرسکتے ہیں. پارلیمنٹ میں بیٹھے علماء  کو سیاسی مولوی کہنا اسکو بْرا سمجھنا یہ انگریز کا دیا ہوا ذہن ہے وگرنہ دین اور سیاست الگ الگ نہیں. ختم نبوت کا تحفظ ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے جو ہر حال میں کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع عزیز العلوم غفور ٹاؤن میں منعقدہ "عظمت قرآن و ختم نبوت "کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 اجتماع سے مولانا اجمل نعمانی, ضیاء  الحق چوہدری, سید فیاض شاہ, مولانا اسماعیل قطری, مولانا حبیب اللہ, حفیظ اللہ گجر, حافظ محمد معاویہ راشد, پیرجی لطف الرحمن, شیخ حارث, اسداللہ ملک, رانا مبین, ملک مبشر صائم آصف رشیدی, مفتی ظفر اقبال, چوہدری طفیل جٹ, حافظ بلال,پیرجی عزیزالرحمن اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔
،مہمان خصوصی مولانا عطاء الرحمن نے اپنے دست مبارک سے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی اور سربراہ ادارہ سمیت اساتذہ, بچوں کے والدین مبارک باد بھی دی. قبل ازیں مولانا عطاء  الرحمن ضلعی امیر ضیاء  الحق چوہدری کی رہائش گاہ آئے. وہاں سیاسی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی اور کارکنان سے خطاب بھی کیا. اجتماع کے آخر میں پیرجی عزیزالرحمن نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔