پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرِ عالمی تنظیمِ اہلسنت پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ نے پیر محمد افضل قادری کے گجرات میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پیر محمد افضل قادری عارضۂ قلب کے سبب ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل دن 2 بجے مراڑیاں میں ادا کی جائے گی۔