لودھراں کو ملتان کامثالی ضلع بنائینگے‘زوار حسین وڑائچ

  لودھراں کو ملتان کامثالی ضلع بنائینگے‘زوار حسین وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں لودھراں کی عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لودھراں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہم لودھراں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز لے کر آئیں۔میں یہاں یہ بات بھی واضح کرنا چاہتا ہوں اور عوام بھی اچھی طرح(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

جانتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے لیے اربوں کے فنڈز منظور کروائے،میگا پراجیکٹ لے کر آئے اور لودھراں کے مسائل کو بخوبی اجاگر کیا۔چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہیں اور رہیں گے۔ہم کوشش کریں گے کہ لودھراں کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل کریں۔جہانگیر خان ترین کا مشن ہے کہ لودھراں کو پنجاب کا مثالی ضلع بنانا ہے ہم اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور محنت کرینگے اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اور میگا پراجیکٹس لودھراں میں لے کر آئیں گے۔
زوار وڑائچ