مفتی منیب کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے اہم ممبر نے بھی قضا روزے کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا

مفتی منیب کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے اہم ممبر نے بھی قضا روزے کے حوالے سے بڑا ...
مفتی منیب کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے اہم ممبر نے بھی قضا روزے کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا راغب نعیمی نے عوام سے ایک روز قضا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مولانا راغب نعیمی سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب  نے ایک روزے کی قضا کی ہدایت کی تھی اور اعتکاف کرنے والے افراد سے کہا تھا وہ ایک دن کا اضافی اعتکاف کریں۔
علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ 1967 میں جمعہ کو عید آنے پر رویت ہلال سے جمعرات کو عید کروائی گئی، اُس وقت پانچ  بڑےعلماء نے فیصلے سے انکار کیا تو انہیں دو ماہ مچھ جیل میں رکھا گیا۔مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پرہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کرلی جائے۔

مزید :

قومی -