عاام جرائم کی نشاندہی کریں پولیس فوری کارروائی کریگی : ڈی پی او

عاام جرائم کی نشاندہی کریں پولیس فوری کارروائی کریگی : ڈی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیور ورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصبور خان نے تھانہ صدر کی عمارت میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جرائم کی نشان دہی کرے پولیس فوری طور پر کاروائی کرے گی۔ جو افسران غفلت اور سستی کے مرتکب پائے گئے ان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر سرکل کے تھانہ جات صدر یارک ‘ اور ڈیرہ ٹاؤن کے معززین علاقہ سے کھلی کچہری میں کیا ان کے ہمراہ ایس پی صدر سرکل محمد اشفاق خان‘ ایس ایچ او صدر ‘ ایس ایچ او یارک محمد انیس الحسن اور ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کاشف ستار تھے کھلی کچہری میں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم ہو جائیں گے اس موقع پر کئی افراد نے درپیش مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا اور کچھ افراد نے تحریری درخواستیں دیں جن پر ڈی پی او نے فوری طور پر عمل کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ تھانہ جات میں موبائل گاڑیوں اور پولیس نفری کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائیگا عوام علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون کریں اور مشکوک عناصر پر نظر رکھیں کالعدم تنظیموں کے اراکین کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع سی ٹی ڈی پولیس کو کریں تاکہ وہ انکے خلاف بھرپور کاروائی کریں بائی پاس روڈ پر ٹریفک مسائل کو حل کیا جائیگا اور پولیس ناکہ جات کو بہتر بنایا جائیگا ون وولنگ پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس پر مذید بھی کاروائی ہوگی۔منشات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ناجائز اسلحہ کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جارہی ہے کھیل کود کے میدانوں کو آباد کرنے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو ہماری کوشش ہے کہ ڈیرہ امن کا گہوارہ بنے۔ تھانے میں غریب لوگوں کو تحفظ ملے گا۔