مقبوضہ وادی میں مزید 2کشمیری شہید، زنجیروں، سیاہ پرچموں کیساتھ احتجاج 

      مقبوضہ وادی میں مزید 2کشمیری شہید، زنجیروں، سیاہ پرچموں کیساتھ احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر،مظفرآباد(نیوزایجنسیاں)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کے 100 دن مکمل پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام شدید احتجاج۔ جموں کشمیر کو تقسیم کرنے پر کشمیری مظاہرین نے ہندوستان کے بڑے نقشے کو بھی آگ لگا دی۔جموں کشمیر کی سنگین تر صورتحال کے پیش نظر سینکڑوں مظاہرین ہاتھوں میں علامتی زنجیریں پہنے، سیاہ پرچم لہراتے بھارتی مظالم کیخلاف اور جموں کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے برہان وانی چوک میں جمع ہوئے۔جموں کشمیر کی ابتر صورت حال پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی انسانی تاریخ کا بڑا فریب اور المیہ قرار،ادھر  بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع گاندربل میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ48گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چارہوگئی ہے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر


 لندن(آئی این پی)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی نٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈان کے سو دن مکمل ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں آپ گھر پر بات نہیں کرسکتے پوری دنیا کے کشمیریوں کی یہی حقیقت ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پھر زور دیا ہے کہ کشمیر کو بولنے دو۔ مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ مواصلاتی نظام کی بندش، ادویات کی قلت، علاج معالجے میں پریشانی اور مظالم کشمیریوں کا کب تک مقدر بنتے رہیں گے؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ذرا تصور کریں ایسی دنیا کا جہاں آپ کے کوئی رشتے دار ہوں لیکن آپ اس سے بات کرنے سے قاصر ہوں اور یہی کشمیر کی حقیقت ہے۔
ایمنسٹی نٹر نیشنل 

مزید :

صفحہ اول -