’ خان کی حکومت آنے کے بعد میں نے سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ‘ دبئی میں رہنے والی خاتون کا ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکن خوشی سے اچھل پڑیں گے

’ خان کی حکومت آنے کے بعد میں نے سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ‘ دبئی میں ...
’ خان کی حکومت آنے کے بعد میں نے سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ‘ دبئی میں رہنے والی خاتون کا ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکن خوشی سے اچھل پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن نادیہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دبئی میں رہنے والی ایک خاتون دوست نے عمران خان کی حکومت آنے کے بعد اپنا سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر نادیہ مرزا نے کہا کہ کل سالوں بعد نجی ایئرلائن سے وابستہ ایک پرانی دوست دبئی سے آئی، بولی ’جب سے خان کی حکومت آئی ہے میں نے اپنا تمام پیسہ پاکستان کے بینک میں رکھ دیا ہے، خان کے وزیراعظم بننے سے ہمیں بیرون ملک عزت ملنے لگی ہے، جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں ، ہم عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔‘