میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا، سید خورشید شاہ 

میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا، سید خورشید شاہ 
میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا، سید خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا، سید خورشید شاہ میرے لیےکوئی وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویسے بھی میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر ہے،مریم اورنگزیب اور مریم نواز بھی پی ڈی ایم میں موجود ہیں، ہم مل بیٹھ کر بات کریں گے، ن لیگ میں کوئی دھڑا بندی نہیں ۔

خورشید شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی پر اپوزیشن کو راضی کر رہے ہیں ؟، سید خورشید شاہ نے جواب دیا کہ  کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں، ہم چاہتے ہیں مہنگائی کا سونامی ختم ہو، عوام سکون کی سانس لیں ، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں،پارلیمنٹ طاقتور ہوگی تو سارے ادارے مضبوط ہوں گے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب ہر چیز بہتر ہوتی جائے گی،غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی،اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کریڈٹ میرا نہیں سب کا ہے،لانگ مارچ بہت دور ہے، اللہ کرے گا پہلے ہی کام ہوجائے گا۔