ہم وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں ، یہ ہمارا ساتھ نہیں نبھا رہے ، پرویز الٰہی دل میں موجود شکوے زباں پرلے آئے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم گزشتہ تین سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں ، مگر وفاق ہمارا ساتھ نہں نبھا رہا ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ وفاق کو سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے کامیابی کے ساتھ نکالا ، کیا یہ حکمران بھول گئے ہیں کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کے لئے نہیں آیا ، ہم نے انہیں بغیر ووٹ مانگے کامیابی دلائی ، حکومت کو یاد دلانے کے لئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے ۔