قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا
قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیٹنگ میں 20 سے 25 رنز کم بنائے جب کہ شاہین آفریدی کا انجرڈ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ سب یہی چاہتے تھے کہ آج ٹیم اچھا نتیجہ پیش کرے اور حقیقت یہی ہے کہ سب نے محنت کی اور جان لڑائی، کھلاڑیوں نے آخر تک بھرپور کوشش کی، شاہین آفریدی کا انجرڈ ہونا سب سے بڑا ٹرننگ پؤائنٹ تھا کیونکہ انگلینڈ اس وقت تک مشکلات میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے 20 سے 25 رنز کم بنائے جس سے کافی فرق پڑا، تھوڑا مشکل تھا لیکن ہمیں ٹیم کی تعریف کرنا ہو گی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -