ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتا، شعیب اختر کا مشورہ

ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتا، ...
ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتا، شعیب اختر کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کے معاملے پر  کہا کہ اگر وہ ٹیم مینجمنٹ میں ہوتے تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتا۔

  انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہونا ہمارا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اگر ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر ان کا گھٹنہ سن کردیتا، پھر اسے کہتا کہ اوور سے پہلے ایک دو بال سائیڈ پر کرواکر دیکھیں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں درد ہوتا تو چھوڑ دیتا اور کبھی ان سے باؤلنگ نہیں کرواتا، کیونکہ کسی کا کیریئر داؤ پر نہیں لگانا، خیر ہے ورلڈکپ آتے جاتے رہیں گے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -