غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا پہلا مرحلہ مکمل

غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا پہلا مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔181غیر حاضر ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی ۔سیکرٹری صحت سندھ کے مطابق صوبے میں اسپتالوں سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے ،جس میں 181غیر حاضر ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی ۔کریک ڈاو¿ن نواب شاہ ،سکھر ،ٹھٹھہ اور خیرپور میں کیاگیا ۔کریک ڈاو¿ن کے دوران 40ڈاکٹروں کو ضابطے کی کارروائی کرکے معطل کردیا گیا ۔سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع کے 20فیصد سے زائد ڈاکٹرز غیر حاضر رہتے ہیں ،جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -