نوجوان گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نوجوان گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
نوجوان گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی زیادتی کے ملزمان کے متعلق خبریں تو آپ پڑھتے رہتے ہوں گے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک نوجوان گاڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ نوجوان کا نام ریان سکاٹ مالیک ہے جو پہلے بھی اس شرمناک حرکت پر کئی بار گرفتار ہو چکا تھا تاہم اسے وارننگ کے ساتھ رہا کر دیا جاتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر نیوٹن کے رہائشی اس نوجوان کو اس بار پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 1سال پروبیشن اور 200ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔عدالت میں اس کے خلاف 6گواہوں نے گواہی دی جنہوں نے مختلف اوقات میں اسے گاڑیوں کے سائلنسر کے ساتھ شرمناک حرکات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب آخری بار ریان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، تو اس نے شراب بھی پی رکھی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس