شاہ فرمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سینئرمشیر کےعہدے سے مستعفی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے،حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کرتا۔