سعودی عرب کے ویژن2030 سے امہ مستفید ہوسکتی ہے: طاہر اشرفی

سعودی عرب کے ویژن2030 سے امہ مستفید ہوسکتی ہے: طاہر اشرفی
سعودی عرب کے ویژن2030 سے امہ مستفید ہوسکتی ہے: طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ویژن2030 سے پوری مسلم امہ مستفید ہوسکتی ہے۔
کراچی میں حافظ طاہر اشرفی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال حکومت نے حج کے بہترین انتظامات کئے،حج پروگرام سے متعلق شکایات کوفوری حل کیا گیا۔
اسرائیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ اگرہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو اسرائیل ہمیں نہ چھوڑتا، اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، سعودی عرب فلسطین مسئلے پر عالمی اتحاد قائم کرنے جا رہا ہے، ہمیں ایک آزاد اور خودمختار فلسطین ریاست چاہئے۔

مزید :

قومی -