بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی خبر کس نے دی تھی؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابراعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق اظہر محمود نے بابر اعظم سے طویل نشست کی تھی۔ بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ازخود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا جبکہ آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔