داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا

داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا
داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں اہلیہ کی ناراضگی کے تنازعے پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین کے بیٹے غفار احمد نے بتایا کہ والدین اور  چچا کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ بہنوئی توقیر گھر کے دروازے پر آیا اور والدین کو باہر بھجوانے کے لیے کہا۔توقیر کو کہا کہ  گھر کے اندر آجاؤ بیٹھ کر بات کرو تو وہ نہ مانا، جب والد ابرار احمد اور والدہ وحیدہ پروین دروازے پر گئے تو توقیر نے پسٹل نکال کر ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے جبکہ توقیر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ غفار احمد نے مزید بتایا کہ میں اور میرے چچا والدہ  اور والد کو ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں عبد العزیز کا کہناتھاکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے جائے گا۔