ذاتی عناد حاوی ہونے سے قومیں برباد ہو جاتی ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر
راولا کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ ذاتی عناد حاوی ہونےسےقومیں برباد ہوجاتی ہیں۔
راولا کوٹ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ نظریاتی اساس کا موازنہ ڈویلپمنٹ سےنہیں کیا جاسکتا، ترقی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی عناد حاوی ہونےسےقومیں برباد ہوجاتی ہیں، ہمیں غیرملکی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے، درپیش چیلنجزکے حل کے لیے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت متحد ہے۔
چودھری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کی کانفرنس سےاتفاق اوراتحاد کا پیغام گیا ہے، کشمیرشہدا اورغازیوں کی سرزمین ہے۔