ملازم نے نوکری کے پہلے دن ہی استعفیٰ دیدیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایک پروڈکٹ ڈیزائنر نے اپنی ملازمت کے پہلے دن ہی استعفیٰ دے دیا۔
ملازم نے بتایا کہ اس کے مالک نے اس کو بغیر معاوضے کے اوور ٹائم کرنے کو کہا تھا جس پر اس نے غصے میں آخری استعفیٰ دیا ہے،انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک دفتری ملازم نے صرف اس بات پر پہلے ہی دن استعفیٰ دے دیا جب اس کے باس نے بغیر معاوضے کے اسے اوور ٹائم کرنے کو کہا۔
مالک نے پروڈکٹ ڈیزائنر پر دھمکی آمیز انداز میں اوور ٹائم کے لیے دباؤ ڈالا جسے ڈیزائنر نے ‘غیر معقول، غیر انسانی اور غیر سنجیدہ پایا، شریاس نامی پروڈکٹ ڈیزائنر نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور دوسری ملازمتوں کیلئے اسے ریفر کرنے کے لیے آن لائن کمیونٹی سے رجوع کیا۔