غزہ کے27 میڈیکل طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنےکیلئے پاکستان روانہ

غزہ کے27 میڈیکل طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنےکیلئے پاکستان روانہ
غزہ کے27 میڈیکل طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنےکیلئے پاکستان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ کے27 میڈیکل طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنےکے لیے پاکستان روانہ ہوگئے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانےکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق فلسطینی طلبہ جنگ زدہ غزہ کے 192 فلسطینی میڈیکل طلبہ کےگروپ کاحصہ ہیں، یہ طلبہ پاکستان کے طبی اداروں میں میڈیکل اور  ڈینٹل کی تعلیم  جاری رکھیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  فلسطینی طلبہ کوپاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں مکمل فنڈنگ کے تحت تعلیم جاری رکھنےکی سہولت دی جائےگی۔

خیال رہے کہ غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی طلبہ کی تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیلی کی جانب سے سکولوں اور تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -