''ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں،، پی ٹی آئی رہنما کی پروگرام میں گفتگو

''ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں،، پی ٹی آئی رہنما کی پروگرام ...
''ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں،، پی ٹی آئی رہنما کی پروگرام میں گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی کےلیے بانی پی ٹی آئی کی صحت اہم ہے، ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا جلسہ مؤخر کروانے کےلیے صبح جیل کھلوائی جاتی ہے، عمران خان سے 2 ہفتے سے وکلا اور فیملی ممبرز تک کو ملنے نہیں دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ڈاکٹرز کہ دیں وہ ٹھیک ہیں تو معاملہ ختم ہوجائے گا۔ پوچھتا ہوں کہ کیا بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹرز کی ملاقات نہیں کروائی جاسکتی؟

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں، احتجاج کے ذریعے ہم اپنا پوائنٹ رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں، ہم نے اپنے پنجاب کے احتجاج کے بعد اسلام آباد جانا تھا۔شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق جن سے رابطہ ہے، ان کی رائے کا احترام ہے، جن سے ہمارا رابطہ ہے، ان سے ن لیگ، پی پی والے بھی مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی تک ہمارا مؤقف پہنچنا چاہیے تاکہ معاملہ ختم ہو، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بلاول بھٹو سندھ سے ریلی لے کر نکلے تھے۔

مزید :

قومی -